جمعرات، 11 مئی، 2017

لیموں، نمک اور سیاہ مرچ کو ملاکر استعمال کرنے سے ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ باربار یہ نسخہ آزمائیں گے

نیویارک(نیوزڈیسک) لیموں،نمک اور سیاہ مرچ کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتااور اگر انہیں ملاکر استعما ل کیا جائے تو آپ کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔آئیے آپ کو ان تین چیزوں کو ملاکر استعمال کرنے کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
گلے کی سوزش سے نجات
آدھ چمچ سیاہ مرچ، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ سمندری نمک لیں۔ان تمام اجزاءکو ایک کپ نیم گرم پانی میں ملائیں اور دن میں تین سے چار بار اس کے غرارے کرنے سے گلا ٹھیک ہوجائے گا۔
بند ناک کے لئے
زیرہ، سبز الائچی کے بیج، دارچینی اور سیاہ مرچ کو باریک کریں اور باریک پاﺅڈر بناکر اسے سونگھنے سے بند ناک کھل جائے گی۔
وزن کم کرنے کے لئے
دو بڑے چمچ لیموں، ایک چوتھائی چمچ پسی ہوئی سیاہ مرچ اورایک کھانے کا چمچ شہد لیںاورتمام اجزاءکو نیم گرم پانی میں حل کریں۔اس مشروب کو پینے کی وجہ سے آپ کامیٹابولزم تیز ہوگا اور وزن کم ہونے لگے گا۔
قے اور دل خراب
اگر آپکا دل خراب ہورہاہوتو ایک چائے کا چمچ سیاہ مرچ، ایک کھانے کے چمچ لیموں کے رس کو ایک کپ گرم پانی میں ملائیں۔اس مشروب کو تھوڑا تھوڑا پیتے رہیں اور کچھ ہی دیرمیں اس مسئلے سے نجات پائیں۔
دانتوں کا درد
لونگ کے تیل کے چندقطرے لیں اور اس میں چٹکی بھر سیاہ مرچ ڈال کر دانت پر لگانے سے درد میں کاطر خواہ کمی آئے گی۔اس محلول سے دن میں دو بار برش کرنے سے بھی آپ کے دانت صاف رہیں گے اور درد بھی نہیں ہوگا۔

’اگر طالبعلم اس چیز کو سونگھیں تو ان کی یادداشت میں اضافہ اور امتحانات میں کارکردگی بہتر ہوسکتی ہے‘ سائنسدانوں نے طالب علموں کو مفید ترین مشورہ دے دیاsz prooofcheck story


لندن(نیوزڈیسک) اکثر طلباوطالبات اس بات پر پریشان ہوتے ہیں کہ وہ تمام چیزیں یاد کرکے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی امتحان شروع ہوتا ہے وہ سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ایسے طلباء کیلئے ایسی بوٹی موجود ہے جسے سونگھنے سے یاد کی ہوئی چیزیں کو آسانی سے دہرایاجاسکتی ہیں۔اس بوٹی کا نام روزمیری ہے اور یہ نہ صرف کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے یاداشت بھی مضبوط ہوتی ہے۔
قدیم یونانی دور لوگوں کو کوئی چیز یاد کرکے اس کی دہرائی کرنی ہوتی تھی تو وہ اس بوٹی کا استعمال کرتے تھے۔ نارتھیمبریا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر بچوں کو اسے سونگھایا جائے تو نہ صرف ان کی یاداشت اچھی ہوگی بلکہ بڑوں کی یاداشت پر بھی یہ انتہائی اچھا اثر رکھتی ہے۔تحقیق میں 10اور11سال کی عمر کے درمیان کے40بچے منتخب کئے گئے اور نہیں مختلف طرح کے دماغی کام سرانجام کرنے کا کہا گیا۔مختلف بچوں کو ایساکمرہ دیا گیا جہاں روزمیری کی خوشبو آرہی تھی اور کچھ بچوں کو ایسا کمرہ دیا گیا جس میں کوئی خوشبو نہ تھی۔ اس کے بعد بچوں کو فرداًفرداًتحقیق کاروں کے سامنے میز پر بیٹھایا گیا۔اس کے بعد تحقیق کار نے بچوں کو بتایا”آپ یہاں یاداشت سے متعلق ایک کھیل کھیلنے آئے ہیں،پریشان نہ ہوںاور اپنی بہترین کوشش کرکے جو باتیں میں آپ سے پوچھوں اس کاجواب دیں۔“ جو بچے خوشبو والے کمرے سے گئے تھے ان کی یاداشت اچھی ثابت ہوئی،بالخصوص انہیں پہلے سے یاد کی ہوئی چیزیں بآسانی یاد آگئیں۔تحقیق کار ڈاکٹر مارک موس کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کا حتمی جواب نہیں مل سکا کہ روزمیری میں ایسی کیا خاص بات ہے جس کی وجہ سے ہماری یاداشت یں بہتری آتی ہے لیکن ایک بات ثابت شدہ ہے کہ اس کی وجہ سے یاداشت یقینابہتر ہوجاتی ہے۔

بدھ، 10 مئی، 2017

وہ پودا جس کے پتے گھر میں جلا کر آپ مہلک ترین بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے کڑھی کے پتے یا bay leafکے بارے میں تو سن رکھا ہوگا ۔ہمارے ہاں انہیں کھانوں میں ذائقے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن مغرب میں یہ صابن، خوشبویات،کریموں اور لوشن میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یہ گردوں کی بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ نظام انہضام کو درست رکھتاہے لیکن آپ کو یہ جان کر شدید حیرت ہوگی کہ اگر اسے جلایا جائے تو جلنے کے بعد اس کی خوشبو سے گھر میں موجود افراد کا ذہنی تناﺅ ٹھیک ہوجاتا ہے اور ان کے موڈ میں خوشگوار تبدیلی آتی ہےجبکہ دیگر کئی مہلک بیماریوں سے بچاو میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔


آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ کسی ایش ٹرے میں اس پتے کوجلانا ہے اور جلتے ہوئے پتے کوکمرے میں چھوڑ کر باہر چلے جانا ہے اور دس منٹ بعد واپس آنا ہے۔جیسے ہی آپ اس کی خوشبو سونگھیں گے تو آپ کو اپنے اندر ایک خوشگوار تبدیلی محسوس ہوگی اور آپکا سارا ذہنی تناﺅ کم ہوجائے گا اور پٹھوں کا درد اور ان میں کھچاﺅ میں بھی سکون ملے گا۔

بدھ، 3 مئی، 2017

اگر سارا دن آپ کو بھوک لگتی رہتی ہے تو کھانے میں یہ ایک چیز ڈالنا فوری بند کردیں، مسئلہ حل ہوجائے گا

لندن(نیوزڈیسک) اگر بہت زیادہ کھانا کھانے کے بعد بھی بھوکا محسوس کرتے ہیں تو اس کی وجہ آپ کے کھانے میں زیادہ نمک ہے۔حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنے کھانے میں زیادہ نمک کھاتے ہیں انہیں جلد بھوک لگ جاتی ہے اور وہ زیادہ کھانا کھانے کی طرف راغب ہوتے ہیں۔جرنل آف کلینیکل انویسٹی گیشن میں شائع ہونے والی دو تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ سوڈیم کھانے سے انسان کو جہاں زیادہ بھوک لگتی ہے وہیں ان کی پیاس بھی کم ہوجاتی ہے۔یہ پہلی بار ہے جب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوڈیم کا لیول بڑھنے سے پیاس کی شدت میں کمی ہوتی ہے ورنہ ہمیشہ ہی سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ نمک کھانے سے پیاس زیادہ لگتی ہے۔پہلی تحقیق میں جرمن اور امریکی سائنسدانوں نے 10روسی خلابازوﺅں کا دو سال تک مشاہدہ کیا۔ یہ خلاباز2009سے2011تک خلامیں جانے کی مشقیں کرتے تھے اور ان کو میسر ماحول تحقیق کے لئے انتہائی سازگار تھا۔ان خلابازوﺅں کو سوڈیم کی روزکی مقدار آدھی کردی گئی اور12گرام سے کم کرتے ہوئے انہیں6گرام نمک دیا گیا۔اس کے بعد یہ بات مشاہدے میں آئی کہ ان لوگوں کو نہ صرف کم پیاس لگنے لگی بلکہ ان کے کھانے کی طلب بھی آدھی رہ گئی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے پانی بھی کم پیا جو شائد اس بات کی علامت ہے کہ ان لوگوں کے جسم میں پانی کی مقدار بڑھ گئی اور سوڈیم نہ ہونے کی وجہ سے جسم سے مادے کم خارج ہوتے ہیں اور ہمیں پیاس بھی کم لگتی ہے۔تحقیق کار پروفیس جینز ٹایئٹز کا کہنا ہے کہ اگر جسم میں سوڈیم موجود ہوتو گردے اسے پیشاب کے ذریعے خارج کرنے کی کوشش کرتے ہیں اوریوں ہمیں پیاس لگتی ہے۔کم سوڈیم کی وجہ سے جسم سے پانی کم نکلے گا اور پیاس بھی نہیں لگے گی۔دوسری تحقیق میں چوہوں پر کئے گئے تجربوں میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ سوڈیم کھانے سے ان کی بھوک میں کمی آئی اور ساتھ ہی انہیں پیاس بھی کم لگی۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پھر اپنے کھانوں میں نمک کی مقدار کم کردیں۔

اگر سرکے میں شہد ملا کر پیا جائے تو صحت کا یہ سنگین ترین مسئلہ فوری حل ہوجائے گا

لندن(نیوزڈیسک) شہد کو قدرت کا ایک انمول تحفہ مانا جاتا ہے لیکن اگر اسے سرکے کے ساتھ ملاکراستعمال کیا جائے تو بیش بہا فوائد حاصل ہوتے ہیں،آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
جوڑوں کا درد
آٹھ اونس گرم پانی میں دو کھانے کے چمچ شہد اور دوکھانے کے چمچ سیب کا سرکہ ڈالیں۔اس مشروب کو روزانہ پینے سے جوڑوں کا درد ٹھیک ہوجائے گا۔
سینے کی جکڑن اور گلے کی خراش
آٹھ اونس لیموں پانی کو مائیکروویو میں تب تک گرم کریں جب تک اس میں ابال نہ آجائے۔ اب اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد، ایک چمچ سیب کا سرکہ اور تھوڑی سی دارچینی ڈالیں۔
ٹانگوں کی درد
دو چمچ سیب کا سرکہ لیںاوراس میں ایک چمچ شہد ڈالیںاور حل کرکے رات کو سوتے ہوئے پی لیں۔اس کی وجہ سے آپ کی ٹانگوں کی درد اور سوزش ٹھیک ہوجائے گی۔
سردی اور سینے کی انفیکشن
دو کھانے کے چمچ گرم پانی، ایک کھانے کاچمچ سیب کا سرکہ ، ایک کھانے کا چمچ شہد، ایک چوتھائی پسی ہوئی دارچینی اور ایک چوتھائی پسا ہوا ادرک لے کر اسے اچھی طرح حل کرلیں۔ اب ہر دو سے تین گھنٹے بعد اس مرکب کا ایک کھانے کاچمچ پیتے رہیں۔ آپ کے سینے کی انفیکشن دور ہوجائے گی اور ساتھ ہی آپ کوسکون ملے گا۔
بلڈ پریشر
ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ، ایک کھانے کا چمچ شہد لے کر اسے 8اونس صافی پانی میں حل کریں۔ہر کھانے سے پہلے ایک گلاس اس پانی کا پینے سے آپ کو بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی
اگر آپ چاہتے ہیں کہ مدافعتی نظام کو مضبوط کیا جائے تو ایک کپ سیب کا سرکہ،ایک کپ شہداورآٹھ لہسن کی توریاں لیں۔تمام اجزاءکو اچھی طرح بلینڈر میں باریک کریں۔اس محلول کو فریج میں کسی گلاس کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ ہر صبح دو کھانے کے چمچ پئیں،اس محلول کو پانچ دن تک فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

’اگر آپ کا بلڈ گروپ یہ ہے تو دوسروں کی نسبت آپ کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ زیادہ ہے‘ تاریخ ساز تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ کا بلڈ گروپ A,B یا ABہے تو بدقسمتی سے آپ کے لئے اچھی خبر نہیں کیونکہ ایک تازہ ترین سائنسی تحقیق کے مطابق ان بلڈ گروپس والے افراد کو دل کے دورے کا خطرہ زیادہ ہے۔ 
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نیدلینڈز کے سائنسدانوں نے 13لاکھ افراد کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلایا ہے کہ کچھ مخصوص بلڈ گروپس کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ دوسرے گروپوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بلڈ گروپ A,B اور AB والے افراد میں خون کو منجمد کرنے والی پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ دل کی جانب خون کے بہاﺅ کو روک سکتی ہے۔ یہ تحقیق اس حوالے سے بھی پریشان کن ہے کہ بلڈ گروپ کے بارے میں کچھ بھی تبدیلی کرنا ممکن نہیں کیونکہ اس کا انحصار آپ کے جینز پر ہوتا ہے۔ اس کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ سگریٹ نوشی سے پرہیز کرتے ہیں اور مضر صحت غذاﺅں سے دور رہتے ہیں تو آپ دل کی بیماری کے خطرے کو بڑی حد تک کم کرسکتے ہیں

صرف چند منٹ میں پیلے دانتوں کو قدرتی انداز میں سفید اور چمکدار بنانے کا آسان ترین نسخہ


لندن(نیوزڈیسک) بیکنگ سوڈا کو کچن میں عام استعمال کیا جاتا ہے اور اسے کھانوں کو مزیدار بنانے کے لئے اچھا سمجھا جاتا ہے۔لیکن آج ہم آپ کو بیکنگ سوڈا کے کھانے کے علاوہ دیگر استعمال کے بارے میں بتائیں گے۔
دانتوں کے نشانات
اگر آپ کے دانتوں پر سیاہ نشانات ہیں تو انہیں بیکنگ سوڈا سے صاف کرنے تمام نشانات غائب ہوجائیں گے۔روئی پر بیکنگ سوڈا لگائیں اور اسے دانتوں پر ملیں، دومنٹ بعد برش سے صاف کریں،تمام نشانات غائب ہوجائیں گے۔
کچن ڈرین کے لئے
اگر ڈرین بندہوجائے تو اس میں پانی ابال کر ڈالیں اور اس کے بعد اڈھا کپ بیکنگ سوڈا اور ایک کپ سرکہ ڈالیں۔اب ابلتا ہواپانی ڈالیں،آپ دیکھیں گے کہ چند منٹوں بعد ڈرین کھل گیا ہے۔
خوشبو کے طور پر
بغلوں کی بو سے پریشان نہ ہوں بلکہ پانی میں بیکنگ سوڈا ملائیں اور اسے بغلوں میں سپرے کریں۔نہ صرف بو ختم ہوگی بلکہ اس کی وجہ سے بغلوں کو نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔
کرچیاں اٹھانے کے لئے
اگر شیشے کی کرچیاں گر جائیں تو انہیں اٹھانے کے لئے کافی مشکل ہوتی ہے۔بیکنگ سوڈا کا پیسٹ بنائیں اور اسے پھیلا دیں،خشک ہونے ہر صاف کردیں،تمام کرچیاں صاف ہوجائی گی۔
خشک جلد کو ٹھیک کرنا
اگر ہاتھوں اور پاو¿ں کی جلد خشک ہوجائے تو بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملائیں اور اسے ہاتھوں اور پاو¿ں پرلگانے سے خشک جلد ٹھیک ہوجائے گی۔
جلد پرموجود کالے داغوں کے لئے
کالے نشانات کو صاف کرنے کے لئے ایکن حصہ بیکنگ سوڈا، ایک حصہ پیسٹاور دوحصے پانی لیں اور اسے کالے نشانات پرلگائیں۔رات کو سونے سے پہلے یہ پیسٹ لگائیں اور خشک ہونے پر دھولیں۔چند دنوں میں کالے نشانات صاف ہوجائیں گے۔
چہرے کی صفائی کے لئے
پانی میں مکس کرکے اسے چہرے پر لگائیں اور پانچ منٹ بعد دھولیں،چہرہ انتہائی تروتازہ اور شاداب ہوجائے گا۔
کیل مہاسوں کے لئے
اگر آپ کے چہرے پر چکنائی ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے کیل مہاسے بھی بنتے ہیں تو بیکنگ سوڈا کا پانی میں پیسٹ بنائیں اور اسے کیل مہاسوں پر لگانے سے یہ ٹھیک ہوجائیں گے۔
اوون کی صفائی
بیکنگ سوڈا کو چولہے پر پھینکیں اور ہلکا سے پانی لگانے کے بعد چند منٹ انتطار کریں،اب کسی جالی یا سپونچ سے صاف کرلیں۔اوون میں موجود چکنائی کے ضدی داغ صاف ہوجائیں گے۔

لیموں، نمک اور سیاہ مرچ کو ملاکر استعمال کرنے سے ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ باربار یہ نسخہ آزمائیں گے نیویارک(نیوزڈیسک) لیموں،نمک اور سیا...