بدھ، 3 مئی، 2017

صرف چند منٹ میں پیلے دانتوں کو قدرتی انداز میں سفید اور چمکدار بنانے کا آسان ترین نسخہ


لندن(نیوزڈیسک) بیکنگ سوڈا کو کچن میں عام استعمال کیا جاتا ہے اور اسے کھانوں کو مزیدار بنانے کے لئے اچھا سمجھا جاتا ہے۔لیکن آج ہم آپ کو بیکنگ سوڈا کے کھانے کے علاوہ دیگر استعمال کے بارے میں بتائیں گے۔
دانتوں کے نشانات
اگر آپ کے دانتوں پر سیاہ نشانات ہیں تو انہیں بیکنگ سوڈا سے صاف کرنے تمام نشانات غائب ہوجائیں گے۔روئی پر بیکنگ سوڈا لگائیں اور اسے دانتوں پر ملیں، دومنٹ بعد برش سے صاف کریں،تمام نشانات غائب ہوجائیں گے۔
کچن ڈرین کے لئے
اگر ڈرین بندہوجائے تو اس میں پانی ابال کر ڈالیں اور اس کے بعد اڈھا کپ بیکنگ سوڈا اور ایک کپ سرکہ ڈالیں۔اب ابلتا ہواپانی ڈالیں،آپ دیکھیں گے کہ چند منٹوں بعد ڈرین کھل گیا ہے۔
خوشبو کے طور پر
بغلوں کی بو سے پریشان نہ ہوں بلکہ پانی میں بیکنگ سوڈا ملائیں اور اسے بغلوں میں سپرے کریں۔نہ صرف بو ختم ہوگی بلکہ اس کی وجہ سے بغلوں کو نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔
کرچیاں اٹھانے کے لئے
اگر شیشے کی کرچیاں گر جائیں تو انہیں اٹھانے کے لئے کافی مشکل ہوتی ہے۔بیکنگ سوڈا کا پیسٹ بنائیں اور اسے پھیلا دیں،خشک ہونے ہر صاف کردیں،تمام کرچیاں صاف ہوجائی گی۔
خشک جلد کو ٹھیک کرنا
اگر ہاتھوں اور پاو¿ں کی جلد خشک ہوجائے تو بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملائیں اور اسے ہاتھوں اور پاو¿ں پرلگانے سے خشک جلد ٹھیک ہوجائے گی۔
جلد پرموجود کالے داغوں کے لئے
کالے نشانات کو صاف کرنے کے لئے ایکن حصہ بیکنگ سوڈا، ایک حصہ پیسٹاور دوحصے پانی لیں اور اسے کالے نشانات پرلگائیں۔رات کو سونے سے پہلے یہ پیسٹ لگائیں اور خشک ہونے پر دھولیں۔چند دنوں میں کالے نشانات صاف ہوجائیں گے۔
چہرے کی صفائی کے لئے
پانی میں مکس کرکے اسے چہرے پر لگائیں اور پانچ منٹ بعد دھولیں،چہرہ انتہائی تروتازہ اور شاداب ہوجائے گا۔
کیل مہاسوں کے لئے
اگر آپ کے چہرے پر چکنائی ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے کیل مہاسے بھی بنتے ہیں تو بیکنگ سوڈا کا پانی میں پیسٹ بنائیں اور اسے کیل مہاسوں پر لگانے سے یہ ٹھیک ہوجائیں گے۔
اوون کی صفائی
بیکنگ سوڈا کو چولہے پر پھینکیں اور ہلکا سے پانی لگانے کے بعد چند منٹ انتطار کریں،اب کسی جالی یا سپونچ سے صاف کرلیں۔اوون میں موجود چکنائی کے ضدی داغ صاف ہوجائیں گے۔

1 تبصرہ:

لیموں، نمک اور سیاہ مرچ کو ملاکر استعمال کرنے سے ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ باربار یہ نسخہ آزمائیں گے نیویارک(نیوزڈیسک) لیموں،نمک اور سیا...