کیلیفورنیا:
مونٹیری کے قریب سمندر میں ایک ایسا عجیب و غریب جانور دیکھا گیا ہے جو اپنے گرد شفاف بلبلے جیسا مکان بناکر رہتا ہے۔
یہ دریافت ’’مونٹیری بے ایکویریئم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ‘‘ کیلیفورنیا کے ماہرین نے کی ہے اسے 1900 کے بعد صرف دوسری بار دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس جانور کا تعلق ’’لارویشیئن‘‘ کہلانے والے سمندری جانوروں سے ہے اور اسے ’’جائنٹ لارویشیئن‘‘ کہا جاتا ہے۔
اگرچہ مینڈک کے ٹیڈپول جیسی شکل والا یہ جانور صرف 3.5 انچ جسامت کا ہوتا ہے لیکن پروٹین اور سیلولوز پکڑنے کےلئے جو ’’گھر‘‘ یہ اپنے گرد بناتا ہے وہ کئی فٹ تک چوڑا ہوتا ہے۔ یہ گھر اس کے ساتھ ساتھ حرکت میں رہتا ہے اور اس کی باریک اور شفاف جھلی میں سے یہ اپنے غذائی اجزاء فلٹر کرکے کھاتا رہتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں