ہفتہ، 15 اپریل، 2017

اس 56سالہ خاتون کوکینسر ہوگیا اور ڈاکٹروں نے اسے جواب دے دیالیکن پھر اس نے ایسی چیز کھانی شروع کی تمام بیماری ٹھیک ہوگئی


لندن(نیوزڈیسک) کچھ عرصہ قبل ایک 56سالہ خاتون کو رَحم میں کینسر ہوگیااور اسے کیموتھراپی کا مشورہ دیا گیا،اس کی دنیا اندھیر ہوچکی تھی لیکن اس بہادر خاتون نے کیموتھراپی کروانے کی بجائے کوئی قدرتی طریقہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔



اس نے کہیں پڑھا کہ کینسر کے لئے ایلوویرا(کوارگندل) کا جیل بہت مفید ہوتا ہے۔اس نے وہ ایلوویرا کااستعمال شروع کردیا اور جب اگلے چیک اپ پر گئی تو ڈاکٹر دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اس کا کینسر بالکل ٹھیک ہوچکا تھا۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اسے کس طریقے سے استعمال کیا جائے۔
اجزا
100گرام ایلوویرا
300گرام قدرتی شہد
500گرام اخروٹ پسے ہوئے
بنانے کا طریقہ
ان تمام اجزاءکو تب تک بلینڈ کریں جب تک یہ یکجان نہ ہوجائیں۔اب اس مشروب کو پی لیں۔اس میں موجود وٹامنز ،منرلزاور لحمیات کی وجہ سے آپ نہ صرف کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہیں گے بلکہ یہ معدہ کے امراض ، السر اور دیگر خطرناک بیماریوں کو بھی ٹھیک کرے گا

وہ جادوئی مشروب جس سے آپ کا جسم اتنا مضبوط ہوجائے گا کہ باقی لوگ بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہیں گے

نیویارک(نیوزڈیسک) انسان شروع ہی سے ایسے مشروب کی تلاش میں رہا ہے جس کو پینے سے اس کا جسم طاقتورہونے کے ساتھ تندرست رہے اور اس مقصد کے لئے لیموں کا رس سب سے مفید پایا گیا ہے۔اس شخص نے لیموں پانی کے دوگلاس دو ہفتے تک استعمال کئے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کی دنیا ہی بدل گئی،آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے جسم میں کیا تبدیلیاں آئیں۔
رنگت میں بہتری
لیموں میں انٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو جلد کے خلیوں کو نقصان پہنچنے سے روکتے ہیں اور ساتھ ہی فری ریڈیکلز کو دور رکھتے ہیں جس کی وجہ سے جلد پر جھریاں،کیل مہاسے اور داغ نہیں بنتے اور انسان کی جلد تروتازہ اور نکھری ہوئی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رنگ صاف کرنے والی کریموں اور مشروبات میں وٹامن سی کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس شخص کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ لیموں پانی کے استعمال کے بعد اسے واضح طور پر محسوس ہوا کہ اس کی جلد صاف ہوگئی ہے۔
معدے میں بہتری
لیموں میں موجود پوٹاشیم ہمارے جسم میں سوڈیم کے لیول کو ٹھیک رکھتی ہے۔ اس پانی کی وجہ سے معدہ کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں اورساتھ ہی اس کی کارکردگی بہترہونے سے نظام انہضام ٹھیک طرح کام کرتا ہے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ لیموں پانی پینے سے اس نے یہ دیکھا کہ پیٹ میں کم گیس بن رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ معدہ بہتر طریقے سے کام کررہا ہے اور کھانا اچھی طرح ہضم ہورہا ہے۔
سردی سے نجات
ان دوہفتوں کے دوران اس شخص کا کہنا ہے کہ اسے سردی یا ز کام نہیں ہواجس کی وجہ ماہرین صحت یہ بتاتے ہیں کہ لیموں میں انٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار موجود ہونے کی وجہ سے انسان کا مدافعتی نظام بہترہوتا ہے اور انسان مختلف طرح کی انفیکشنز سے محفوظ رہتا ہے۔ لیموں کی وجہ سے جسم میں سوزش بھی کم ہوتی ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ لیموں پانی کو زیادہ دیر تک استعمال کریں۔
وزن میں کمی
جرنل آف بائیوکیمسٹری اینڈ نیوٹریشن میں شائع ہونے والی چوہوں پر ایک تحقیق میں بتایا گیاہے کہ لیموں کے چھلکے استعمال کرنے سے ان کا وزن نہیں بڑھا۔اس شخص کا کہناہے کہ ان دوہفتوں میں اس کا ایک پاؤنڈ وزن کم ہوا اور اسے یہ معلوم نہیں کہ یہ لیموں پانی کیوجہ سے ہوایا اس کی کوئی اور وجہ تھی۔’’ایک بات تو ضرور ہوئی اور وہ یہ کہ میں صبح اٹھ کر لیموں پانی پیتا تھا تو میرا تمام دن تروتازہ گزرتا تھا اور مجھے کوئی جنک فوڈ کھانے کی طلب بھی نہ ہوتی تھی جس سے میں اچھے کھانے کی طرف راغب ہوتا گیا۔‘

جمعرات، 13 اپریل، 2017

اگر آپ جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو لیموں کو اس طریقے سے استعمال کرنے سے تمام مسائل حل ہوجائیں گے

لندن(نیوزڈیسک) جوڑوں میں درد کی وجہ سے اکثر لوگ بہت پریشان رہتے ہیں اور اس کے لئے ادویات کا استعمال کرتے ہیں جن سے منفی نتائج پیدا ہونے کا ڈررہتا ہے لیکن اگر آپ لیموں کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں تو ایسے سنگین مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔لیموں اور سٹریس فروٹس میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی مدد سے کئی سنگین مسائل پر قابوپایا جاسکتا ہے۔ لیموں کی افادیت اس وقت منظر عام پر آئی تھی جب 18ویں صدی میں اسے ملاحوں کا زکام اور انفیکشن ٹھیک کرنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔
لیموں میں اندازاً17کیلوریز پائی جاتی ہیں اور اس میں0.6گرام پروٹین، 0.2گرام چکنائی، 5.4گرام کاربز، 1.6گرام فائبراور1.5گرام چینی پائی جاتی ہے۔ لیموںکی وجہ آپ کو نہ صرف وٹامن سی بلکہ وٹامن بی اور منرلز جیسے میگنیشیم اور پوٹاشیم بھی ملتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے علاوہ اس کا چھلکا بھی جسمانی سوزش کے لئے انتہائی مفید ہے۔ اسے جسم پر ملنے سے رگوں کی سوزش میں کمی ہوتی ہے اور ان میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جس کی وجہ سے درد میں کمی آتی ہے۔ استعمال شدہ لیموں کو پھینکنے کی بجائے اسے کسی جار میں ڈال دیں اور اس پر زیتون کا تیل ڈال کر جار کو اچھی طرح سے بند کرکے رکھ دیں۔ دو سے تین بعد جار کو کھولیں اور اس تیل سے جوڑوں اور پٹھوں کی مالش کرنے سے آپ کے درد میں واضح کمی آنے لگے گی۔

جسم سے اس طرح کے نشانات صاف کرنے کے لئے آسان نسخے


لندن(نیوزڈیسک) بعض اوقات ہمارے جسم پر کچھ ایسے نشانات بن جاتے ہیں جو دیکھنے میں بھی اچھے نہیں لگتے،جیسے تل کا موہکے بن جانا ایک نارمل سا عمل ہے۔ اس طرح کے سرخ نشانات عموماً40سے45سال کے لوگوں کو نکل آتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ دوسری عمر کے افراد کو بھی ہوسکتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو یہ نشانات اس قدر برے لگتے ہیں کہ وہ انہیں ختم کروانے کے لئے سرجری کا سوچنے لگتے ہیں لیکن یاد رہے کہ سرجری کے علاوہ بھی انہیں ختم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ نشانات اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب ہمارا وریدی نظام ان جگہوں پرخون کو صحیح طرح نہیں پہنچا پاتا۔آپ کو چاہیے کہ ان نشانات کے بارے میں فکرمند ہونے کی بجائے اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں وٹامن سی، ڈی، بی6اور آئرن کی مقدار زیادہ ہو۔ آپ کو چقندر، گاجر، شلجم، لال مولی اور سلاد زیادہ کھانی چاہیے۔ ایک گاجر کے جوس کے گلاس میں آدھا چقندر کا رس شامل کرکے پینے سے جسم میں وٹامن سی، آئرن اور فولک ایسڈ کی کمی ہوری ہوگی اور اس طرح کے نشانات ختم ہوجائیں گے۔

نبی کریم ﷺ نے سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے کا حکم کیوں دیا۔۔۔؟ سائنسدانوں نے تحقیق کی تو نتائج نے سب کو دنگ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں زندگی کے ہر پہلو سے متعلق رہنمائی موجود ہے اور ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ نے آج سے 14 سو سال قبل جو سنت اختیار کی تھی اور ان پر عمل پیرا ہونے کا حکم دیا تھا آج سائنس بھی ان احکامات کو درست تسلیم کر رہی ہے۔



پیارے نبی ﷺ نے جہاں سونے سے قبل باوضو ہونے کا حکم دیا تو وہیں نماز سے قبل دانتوں کو صاف کرنے کا حکم بھی موجود ہے اور سائنس کہتی ہے کہ ایسا کرنے سے انسان دانتوں کی بیماریوں کیساتھ ساتھ دل اور معدے کی مہلک بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔
نبی کریم ﷺ کے احکامات اور سنت سے یہ ثابت ہے کہ سونے سے قبل اپنے بستر کو تین بار جھاڑ لینا چاہئے۔ بظاہر تو ایسا نظر آتا ہے کہ اس حکم کا مقصد بستر پر کیڑے مکوڑوں یا کسی اور نقصان دہ چیز سے صاف کرنا ہے لیکن سائنسی تحقیق میں ایسا ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے اور بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے کہ کس طرح نبیﷺ کریم نے 14 سو سال پہلے ہی اپنی امت کو بچاﺅ کی تدابیر بتا دیں۔
سائنس کے مطابق انسانی جسم میں میٹابولزم کا عمل 24 گھنٹے جاری رہتا ہے جس کے باعث ہر پل سینکڑوں نئے سیل بنتے اور پرانے ٹوٹتے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ سونے کے دوران جسم میں ٹوٹنے والے سیل بستر ہی پر گر جاتے ہیں جو انتہائی چھوٹے ہونے کے سبب نظر نہیں آتے۔
اگر بستر کو بغیر جھاڑے اس پرسونے کیلئے لیٹ جائیں تو یہ مردہ سیل جسم میں داخل ہو کر کئی مہلک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں اور سائنس نے بھی یہ ہی ثابت کیا ہے کہ ان مردہ سیلوں کو صاف کرنے کیلئے بستر کو کم از کم تین بار جھاڑنا لازمی ہوتا ہے اور ایسا کرنے سے خطرہ ٹل جاتا ہے۔
نبی کریم ﷺ نے سوتے ہوئے دائیں کروٹ پر لیٹنے کا حکم بھی دیا ہے اور اس ضمن میں سائنس کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے دل پر دباﺅ بہت کم ہوتا ہے جس کے باعث دل صحیح بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور سونے کے دوران بھی پورے جسم کو خون کی سپلائی بہترین انداز میں ہوتی ہے جبکہ دل کے دورے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
س کے علاوہ دائیں کروٹ پر سونے سے معدہ بھی اوپر کی جانب ہوتا ہے اور اسے رات میں کھائی جانے والی غذا کو ہضم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ رات سونے کے دوران معدے میں موجود غذا اچھی طرح ہضم ہوتی ہے جس کے باعث انسان بیدار ہونے پر خود کو تروتازہ محسوس کرتا ہے اور تیزابیت بھی نہیں ہوتی۔

جسم سے زہریلا مواد نکالنے کا ایسا طریقہ کہ جان کر آپ بھی عش عش کراٹھیں گے نہ کچھ کھانے کی ضرورت اور نہ پینے کی بلکہ

لندن(نیوزڈیسک) ہم روزانہ ایسی چیزیں کھاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں تیزابیت پیدا ہونے کے ساتھ زہریلے اور فاسد مادے جسم میں اکٹھے ہوتے رہتے ہیں۔ورزش سے دوری اور روزمرہ کی روٹین کی وجہ سے یہ مادے بڑھتے جاتے ہیں اور ایک وقت آتا ہے کہ ہم صحت کے مسائل کا شمار ہوجاتے ہیں
اگر آپ اپنی صحت کوٹھیک رکھنے کے ساتھ جسم سے فاسد مادے نکالنا چاہتے ہیں تو ایپسام نمک سے نہائیں۔اس نمک سے نہانے سے آپ کے جسم سے تمام فاسد مادے نکلنے کے ساتھ آپ کے پٹھے مضبوط ہوں گے، جوڑوں کا درد ٹھیک ہوگا، جسم میں سوزش ختم ہوگی اور جسم میں خون کی گردش بہتر ہوگی۔ایپسام نمک بآسانی بازار میں مل جاتا ہے ،اسے باغبانی میں پودوں کی بہتر نشوونما کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دو اہم منرلز سلفیٹ اور میگنیشیم سے مل کر بنتا ہے اور یہ دونوں اجزاءجسم سے فاسد مادے نکالنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ نہانے سے قبل ٹب میں ایپسام نمک ملائیں ، حل کریں اور اس میں 40منٹ تک جسم کو ڈبوکر بیٹھ جائیں۔ پہلے 20منٹ میں یہ آپ کے جسم میں جذب ہوگااور اگلے 20منٹ میں یہ جسم میں اپنا کام شروع کردے گا۔

اس میں موجود میگنیشیم آپ کے خون کے گردش کو ٹھیک کرتے ہوئے اس میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھائے گا۔ اس میں بیٹھنے سے آپ کے پٹھے بھی مضبوط ہوں گے اور ساتھ ہی جوڑوں کا درد بھی ٹھیک ہونے لگے گا۔اس میں موجود سلفیٹ کی وجہ سے آپ کے عضلات مضبوط ہوں گے اور جلد پر موجود زہریلے مادے صاف ہونے سے وہ چمکنے لگے گی۔ اس کی وجہ سے تمام جلدی مسائل ختم ہوں گے اور جسم ہلکا پھلکا ہوگا۔
وزن کے حساب سے مقدار
25کلوگرام وزن کے لئے آدھا کپ ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔
25سے45کلوگرام وزن کے لئے ایک کپ ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔
45سے 70کلوگرام وزن کے لئے ڈیڑھ کپ ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔
70سے 90کلوگرام وزن کے لئے دوکپ ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔
90کلوگرام سے زائد وزن کے لئے اڑھائی ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔

منگل، 11 اپریل، 2017

وہ مشروب جس کو پینے سے آپ کے جسم سے تمام زہریلا مواد نکل جائے گا

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ ہر وقت تھکاوٹ اور نقاہت کا شکار ہیں تو اس کی وجہ جسم میں اکٹھا ہونے والا فاسد مادہ بھی ہوسکتا ہے۔ آئیے آپ کو ایسا نسخہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ کے جسم سے نہ صرف زہریلے مادے نکل جائیں گے بلکہ آپ چاک و چوبند بھی رہیں گے۔
اجزاء
12لہسن کی توڑیاں
آدھا لیٹر انگور کا رس
بنانے کا طریقہ
لہسن کو دھونے کے بعد انہیں کاٹ کر جار میں ڈالیں اور اس پر انگور کارس ڈال دیں۔اب اس جار کو اچھی طرح بند کردیں اور دو ہفتے تک گرم جگہ پڑا رہنے دیں، ساتھ ہی دن میں ایک بار ہلاتے بھی رہیں۔اس مشروب کا ایک کھانے کا چمچ دن میں تین بار ایک ماہ تک پئیں۔آپ چاہیں توچھ ماہ بعد اس عمل کو دہراسکتے ہیں،اس کی وجہ سے دل کی شریانیں کھل جائیں گی اور آپ اپنے آپ کو ہشاش بشاش محسوس کریں گے

بغلوں میں جلن اور سوزش ہے تو یہ آسان نسخہ آزماکر دیکھیں، آپ خود حیران رہ جائیں گے

نیویارک(نیوزڈیسک) بغلوں میں درد یا خراش ہونے ایک عام سی بات ہے لیکن کچھ لوگ اس کی وجہ سے پریشان ہوجاتے ہیں۔ گرمیوں میں اکثر بغلوں میں جلن ہوتی ہے اور یہ ایک نارمل عمل ہے اور کچھ دنوں میں یہ خودبخو ٹھیک ہونے لگتی ہیں تاہم اگر بغلوں میں درد زیادہ دیر رہے تو ایسی صورت میں معالج سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔آئیے آپ کو بغلوں میں درد کے حوالے سے وجوہات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
رگوں کی سوجن یا کوئی گلٹی
ہمارے جسم میں ہر جگہ پر رگیں اور پٹھے ہوتے ہیں اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ان میں سوزش آجاتی ہے جو کہ ایک نارمل سی بات ہوتی ہے۔ اگر اس گلٹی میں درد یا سوزش نہ ہوتواحتیاط کے طور پر اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔بعض اوقات انفیکشن کی وجہ سے بھی سوزش ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی اس میں خراش ہوجاتی ہے، ایسی صورت میں تھوڑے دن انتظار کریں۔
بغل میں خراش
خراش کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں فنگل انفیکشن، ڈرماٹائیٹس، سورائسیس اور دیگر جلدی بیماریاں شامل ہیں۔ ایسی صورت میں آپ کو چاہیے کہ بغلوں میں ناریل کے تیل لگائیں۔آپ چاہیں تو دن میں کئی بار ناریل کا تیل لگاکراس مسئلے کی شدت کو کم کرسکتے ہیں۔اسی طرح ٹی ٹری آئل کے دو سے تین قطرے لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل ملاکرمالش کرنے سے کافی افاقہ ہوگا۔بعض اوقات باڈی سپرے اور پرفیوم لگانے سے بھی بغلوں میں خراش ہوسکتی ہے ایسی صورت میں ٹیلکم پاؤڈر کے علاوہ ناریل کا تیل لگاکر اس مسئلے سے چھٹکارا پایاجاسکتا ہے

جمعہ، 7 اپریل، 2017

گردے کی پتھری کے لئے آپریشن کروانے کی بجائے یہ آسان ترین نسخہ استعمال کرکے دیکھیں چند ہی دنوں میں ایسا کرشمہ ہوگا کہ آپ سب کو اس کے بارے میں بتائیں گے

لندن(نیوزڈیسک) گردے میں پتھری کی وجہ سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور بعض اوقات ڈاکٹر آپریشن کا بھی کہہ دیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ کو آپریشن کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اجزاء
ایک لیموں
ایک بڑی پارسلے کاگھچا(پارسلے کسی بھی اچھے سٹور سے مل جائے گا، یہ دھنیہ کی طرح کی بوٹی ہوتی ہے)
ایک کپ زیتون کا تیل
ایک کپ میپل سیرپ
ایک کپ شہد
بنانے کا طریقہ
لیموں کو کاٹیں اور پارسلے کے ساتھ بلینڈر میں اچھی طرح پیسیں۔اب بقیہ اجزاء کو ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور یکجان ہونے پر کسی جار میں محفوظ کرلیں۔ اب ہر صبح ناشتے سے قبل خالی پیٹ ایک کھانے کا چمچ اس محلول کا کھائیں اور سارا دن ڈھیروں پانی پئیں۔کچھ ہی دن میں گردے سے پتھری نکل جائے گی۔
لیموں کی وجہ سے پیشاب میں تیزابیت بڑھے گی اور گردے سے پتھری نکلنے میں مدد ملے گی جبکہ میپل سیرپ اور شہد کی وجہ سے آپ کو انٹی بائیوٹک کھانے کی ضرورت نہ ہوگی۔ زیتون کے تیل کی وجہ سے آپ کو چکنائی ملے گی اور پارسلے کی بدولت جسم کی غذائی ضروریات پوری ہوں گی

بدھ، 5 اپریل، 2017

ایک پانی کی بوتل میں 7لہسن کی توڑیاں ڈال کر گھر کے ایک کونے میں رکھ دیں ,ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ یہ کام باقاعدگی سے 

کریں  گے

لندن(نیوزڈیسک) ہمارے اردگرد مثبت اور منفی قوتیں اور توانائیاں کام کرتی ہیں اور ہمارے لئے بہت ضروری ہے کہ مثبت رہیں اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہوتا ہے کہ ہمارے اردگردمثبت توانائیوں کی مقدار زیادہ ہو۔آئیے آپ کو لہسن اور تیج پات(Bay leaves)کے ذریعے اپنے گرد مثبت توانائی کو بڑھانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔


لیموں کے ذریعے مچھروں کو دور رکھنے کا آسان طریقہ اور حیران کن طریقہ
بوتل میں ایک لیٹر ابلا ہواپانی ڈالیں اور اس میں 7لہسن کی توڑیاں اور 7تیج پات رکھیں۔اب اس بوتل کو گھر کے کسی کونے میں چھپادیں،اس کی وجہ سے آپ کا گھر بری توانائیوں سے محفوظ رہے گا اور گھر میں مثبت توانائی آئے گی۔کچھ پودے ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے گھر میں بیماری داخل نہیں ہوتی اور یہ پتے اور لہسن ایک ایسا ٹوٹکا ہے جسے صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے اور اکی وجہ سے گھر میں بیماری کے جراثیم داخل نہیں ہوں گے

یہ چھوٹی سی گلابی گولی آپ کے جسم میں کیا تبدیلی لاسکتی ہے؟ جان کر کسی کو یقین نہ آئے، ایسی چیز ایجاد کرلی گئی کہ دنیا میں تہلکہ برپاہوگیا


بوسٹن (نیوز ڈیسک) صدا بہار جوانی کا نسخہ ڈھونڈنے کی کوششیں تو صدیوں سے کی جاتی رہی ہیں لیکن پہلی بار امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے وابستہ کے ایک سائنسدان نے ایک جادوئی گولی بنا کر اس کوشش میں حیرتناک کامیابی کا دعویٰ کردیا ہے۔ 
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدان پروفیسر ڈیوڈ سن کلیئر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک گلابی گولی تیار کی ہے جو نہ صرف جوانوں کو بوڑھا نہیں ہونے دیتی بلکہ بوڑھوں کو بھی ایسا جوان کرتی ہے کہ جو دیکھے بس دیکھتا ہی رہ جائے۔ وہ گزشتہ چند ماہ سے یہ گولی خود بھی کھا رہے ہیں اور اپنے معمر والد کو بھی کھلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ پہلے سے 20 سال کم عمر نظر آتے ہیں جبکہ ان کے 77 سالہ والد میں 30 سالہ نوجوان جیسی طاقت اور پھرتی آ گئی ہے
پروفیسر ڈیوڈ کی عمر 47 سال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گولی کے استعمال سے قبل انہوں نے اپنا بلڈ ٹیسٹ کروایا تو ان کی حیاتیاتی عمر 58 سال بتائی گئی۔ تین ماہ تک انہوں نے گولی کا استعمال کیا اور دوبارہ ٹیسٹ کروایا تو ان کی حیاتیاتی عمر 32 سال بتائی گئی۔ اسی طرح گولی کے استعمال سے ان کے 77 سالہ والد ایسے طاقتور و توانا ہو گئے ہیں جیسے وہ 30 سال کے جوان ہوں، جبکہ ان کی صحت میں مزید بہتری آرہی ہے۔ 
پروفیسر ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے 20 سال تحقیق اور تجربات میں صرف کئے جس کے بعد یہ گولی تیار ہوئی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اب انہیں خود بھی یقین نہیں آ رہا کہ انہوں نے یہ ناممکن کام کر ڈالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گولی کی صورت میں انسان کو وہ چیز میسر آگئی ہے جسے وہ صدیوں سے تلاش کررہا تھا
پروفیسر ڈیوڈ کی گلابی گولی بنیادی طور پر کیمیائی مادے نیکو ٹینا مائیڈ مونو نیکلیوٹائیڈ (NMN) پر مشتمل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ NMN دراصل وٹامن بی تھری کی ہی ایک خاص شکل ہے جو ڈی این اے کی مرمت اور اصلاح کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں سات مختلف قسم کے جینز کو تحریک دیتا ہے جو ہماری صحت اور جوانی کو کنٹرول کرتے ہیں۔ پروفیسر ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ یہ گولی ذیابیطس، دل کی بیماری اور کینسر و الزائمرز جیسی بیماریوں سے تحفظ بھی فراہم کرے گی۔ انہیں یقین ہے کہ یہ گولی نہ صرف بڑھاپے کی کمزوروں اور بیماریوں کو ختم کرسکتی ہے بلکہ بوڑھوں کو پھر سے جوان کرسکتی ہے ۔ 
انسانوں پر اس گولی کے اثرات کے مطالعے کے لئے پہلے ٹیسٹ کا آغاز عنقریب بوسٹن میں ہونے والا ہے۔ اس ٹیسٹ کی نگرانی دیگر اداروں کے علاوہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا بھی کرے گا، جو مستقبل میں مریخ پر بھیجے جانے والے خلانوردوں کے لئے اسے استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ گولی تین سے پانچ سال میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ فی الحال ایک گلابی گولی کی قیمت ایک لاکھ ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) ہے اور یہ صرف پروفیسر ڈیوڈ اور ان کے والد کو ہی دستیاب ہے۔ 
واضح رہے کہ پروفیسر ڈیوڈ عالمی شہرت یافتہ سائنسدان ہیں اور ہارورڈیونیورسٹی کے میڈیکل سکول میں پروفیسر آف جنیٹکس کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی تہلکہ خیز تحقیق ایک مقالے کی صورت میں سائنسی جریدے ”سائنس“ میں شائع ہو چکی ہے۔

لیموں، نمک اور سیاہ مرچ کو ملاکر استعمال کرنے سے ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ باربار یہ نسخہ آزمائیں گے نیویارک(نیوزڈیسک) لیموں،نمک اور سیا...