![]() |
جسم سے زہریلا مواد نکالنے کا ایسا طریقہ کہ جان کر آپ بھی عش عش کراٹھیں گے نہ کچھ کھانے کی ضرورت اور نہ پینے کی بلکہ
لندن(نیوزڈیسک) ہم روزانہ ایسی چیزیں کھاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں تیزابیت پیدا ہونے کے ساتھ زہریلے اور فاسد مادے جسم میں اکٹھے ہوتے رہتے ہیں۔ورزش سے دوری اور روزمرہ کی روٹین کی وجہ سے یہ مادے بڑھتے جاتے ہیں اور ایک وقت آتا ہے کہ ہم صحت کے مسائل کا شمار ہوجاتے ہیں
اگر آپ اپنی صحت کوٹھیک رکھنے کے ساتھ جسم سے فاسد مادے نکالنا چاہتے ہیں تو ایپسام نمک سے نہائیں۔اس نمک سے نہانے سے آپ کے جسم سے تمام فاسد مادے نکلنے کے ساتھ آپ کے پٹھے مضبوط ہوں گے، جوڑوں کا درد ٹھیک ہوگا، جسم میں سوزش ختم ہوگی اور جسم میں خون کی گردش بہتر ہوگی۔ایپسام نمک بآسانی بازار میں مل جاتا ہے ،اسے باغبانی میں پودوں کی بہتر نشوونما کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دو اہم منرلز سلفیٹ اور میگنیشیم سے مل کر بنتا ہے اور یہ دونوں اجزاءجسم سے فاسد مادے نکالنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ نہانے سے قبل ٹب میں ایپسام نمک ملائیں ، حل کریں اور اس میں 40منٹ تک جسم کو ڈبوکر بیٹھ جائیں۔ پہلے 20منٹ میں یہ آپ کے جسم میں جذب ہوگااور اگلے 20منٹ میں یہ جسم میں اپنا کام شروع کردے گا۔
اس میں موجود میگنیشیم آپ کے خون کے گردش کو ٹھیک کرتے ہوئے اس میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھائے گا۔ اس میں بیٹھنے سے آپ کے پٹھے بھی مضبوط ہوں گے اور ساتھ ہی جوڑوں کا درد بھی ٹھیک ہونے لگے گا۔اس میں موجود سلفیٹ کی وجہ سے آپ کے عضلات مضبوط ہوں گے اور جلد پر موجود زہریلے مادے صاف ہونے سے وہ چمکنے لگے گی۔ اس کی وجہ سے تمام جلدی مسائل ختم ہوں گے اور جسم ہلکا پھلکا ہوگا۔
وزن کے حساب سے مقدار
25کلوگرام وزن کے لئے آدھا کپ ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔
25سے45کلوگرام وزن کے لئے ایک کپ ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔
45سے 70کلوگرام وزن کے لئے ڈیڑھ کپ ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔
70سے 90کلوگرام وزن کے لئے دوکپ ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔
90کلوگرام سے زائد وزن کے لئے اڑھائی ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں