بدھ، 5 اپریل، 2017

یہ چھوٹی سی گلابی گولی آپ کے جسم میں کیا تبدیلی لاسکتی ہے؟ جان کر کسی کو یقین نہ آئے، ایسی چیز ایجاد کرلی گئی کہ دنیا میں تہلکہ برپاہوگیا


بوسٹن (نیوز ڈیسک) صدا بہار جوانی کا نسخہ ڈھونڈنے کی کوششیں تو صدیوں سے کی جاتی رہی ہیں لیکن پہلی بار امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے وابستہ کے ایک سائنسدان نے ایک جادوئی گولی بنا کر اس کوشش میں حیرتناک کامیابی کا دعویٰ کردیا ہے۔ 
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدان پروفیسر ڈیوڈ سن کلیئر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک گلابی گولی تیار کی ہے جو نہ صرف جوانوں کو بوڑھا نہیں ہونے دیتی بلکہ بوڑھوں کو بھی ایسا جوان کرتی ہے کہ جو دیکھے بس دیکھتا ہی رہ جائے۔ وہ گزشتہ چند ماہ سے یہ گولی خود بھی کھا رہے ہیں اور اپنے معمر والد کو بھی کھلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ پہلے سے 20 سال کم عمر نظر آتے ہیں جبکہ ان کے 77 سالہ والد میں 30 سالہ نوجوان جیسی طاقت اور پھرتی آ گئی ہے
پروفیسر ڈیوڈ کی عمر 47 سال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گولی کے استعمال سے قبل انہوں نے اپنا بلڈ ٹیسٹ کروایا تو ان کی حیاتیاتی عمر 58 سال بتائی گئی۔ تین ماہ تک انہوں نے گولی کا استعمال کیا اور دوبارہ ٹیسٹ کروایا تو ان کی حیاتیاتی عمر 32 سال بتائی گئی۔ اسی طرح گولی کے استعمال سے ان کے 77 سالہ والد ایسے طاقتور و توانا ہو گئے ہیں جیسے وہ 30 سال کے جوان ہوں، جبکہ ان کی صحت میں مزید بہتری آرہی ہے۔ 
پروفیسر ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے 20 سال تحقیق اور تجربات میں صرف کئے جس کے بعد یہ گولی تیار ہوئی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اب انہیں خود بھی یقین نہیں آ رہا کہ انہوں نے یہ ناممکن کام کر ڈالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گولی کی صورت میں انسان کو وہ چیز میسر آگئی ہے جسے وہ صدیوں سے تلاش کررہا تھا
پروفیسر ڈیوڈ کی گلابی گولی بنیادی طور پر کیمیائی مادے نیکو ٹینا مائیڈ مونو نیکلیوٹائیڈ (NMN) پر مشتمل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ NMN دراصل وٹامن بی تھری کی ہی ایک خاص شکل ہے جو ڈی این اے کی مرمت اور اصلاح کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں سات مختلف قسم کے جینز کو تحریک دیتا ہے جو ہماری صحت اور جوانی کو کنٹرول کرتے ہیں۔ پروفیسر ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ یہ گولی ذیابیطس، دل کی بیماری اور کینسر و الزائمرز جیسی بیماریوں سے تحفظ بھی فراہم کرے گی۔ انہیں یقین ہے کہ یہ گولی نہ صرف بڑھاپے کی کمزوروں اور بیماریوں کو ختم کرسکتی ہے بلکہ بوڑھوں کو پھر سے جوان کرسکتی ہے ۔ 
انسانوں پر اس گولی کے اثرات کے مطالعے کے لئے پہلے ٹیسٹ کا آغاز عنقریب بوسٹن میں ہونے والا ہے۔ اس ٹیسٹ کی نگرانی دیگر اداروں کے علاوہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا بھی کرے گا، جو مستقبل میں مریخ پر بھیجے جانے والے خلانوردوں کے لئے اسے استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ گولی تین سے پانچ سال میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ فی الحال ایک گلابی گولی کی قیمت ایک لاکھ ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) ہے اور یہ صرف پروفیسر ڈیوڈ اور ان کے والد کو ہی دستیاب ہے۔ 
واضح رہے کہ پروفیسر ڈیوڈ عالمی شہرت یافتہ سائنسدان ہیں اور ہارورڈیونیورسٹی کے میڈیکل سکول میں پروفیسر آف جنیٹکس کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی تہلکہ خیز تحقیق ایک مقالے کی صورت میں سائنسی جریدے ”سائنس“ میں شائع ہو چکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لیموں، نمک اور سیاہ مرچ کو ملاکر استعمال کرنے سے ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ باربار یہ نسخہ آزمائیں گے نیویارک(نیوزڈیسک) لیموں،نمک اور سیا...