منگل، 11 اپریل، 2017


بغلوں میں جلن اور سوزش ہے تو یہ آسان نسخہ آزماکر دیکھیں، آپ خود حیران رہ جائیں گے

نیویارک(نیوزڈیسک) بغلوں میں درد یا خراش ہونے ایک عام سی بات ہے لیکن کچھ لوگ اس کی وجہ سے پریشان ہوجاتے ہیں۔ گرمیوں میں اکثر بغلوں میں جلن ہوتی ہے اور یہ ایک نارمل عمل ہے اور کچھ دنوں میں یہ خودبخو ٹھیک ہونے لگتی ہیں تاہم اگر بغلوں میں درد زیادہ دیر رہے تو ایسی صورت میں معالج سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔آئیے آپ کو بغلوں میں درد کے حوالے سے وجوہات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
رگوں کی سوجن یا کوئی گلٹی
ہمارے جسم میں ہر جگہ پر رگیں اور پٹھے ہوتے ہیں اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ان میں سوزش آجاتی ہے جو کہ ایک نارمل سی بات ہوتی ہے۔ اگر اس گلٹی میں درد یا سوزش نہ ہوتواحتیاط کے طور پر اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔بعض اوقات انفیکشن کی وجہ سے بھی سوزش ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی اس میں خراش ہوجاتی ہے، ایسی صورت میں تھوڑے دن انتظار کریں۔
بغل میں خراش
خراش کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں فنگل انفیکشن، ڈرماٹائیٹس، سورائسیس اور دیگر جلدی بیماریاں شامل ہیں۔ ایسی صورت میں آپ کو چاہیے کہ بغلوں میں ناریل کے تیل لگائیں۔آپ چاہیں تو دن میں کئی بار ناریل کا تیل لگاکراس مسئلے کی شدت کو کم کرسکتے ہیں۔اسی طرح ٹی ٹری آئل کے دو سے تین قطرے لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل ملاکرمالش کرنے سے کافی افاقہ ہوگا۔بعض اوقات باڈی سپرے اور پرفیوم لگانے سے بھی بغلوں میں خراش ہوسکتی ہے ایسی صورت میں ٹیلکم پاؤڈر کے علاوہ ناریل کا تیل لگاکر اس مسئلے سے چھٹکارا پایاجاسکتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لیموں، نمک اور سیاہ مرچ کو ملاکر استعمال کرنے سے ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ باربار یہ نسخہ آزمائیں گے نیویارک(نیوزڈیسک) لیموں،نمک اور سیا...