جمعرات، 16 مارچ، 2017

کافی کا وہ استعمال جو پینے سے بھی زیادہ فائدہ مند ہے، جانئے اور زندگی آسان بنالیں

لندن(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں کافی ایک ایسا مشروب ہے جسے بہت شوق سے پیا جاتا ہے ۔ پاکستان میں لوگ کافی کو پیس کر استعمال کرتے ہیں لیکن مغربی ممالک میں اسے ’’بریو‘‘یعنی اس کے دانوں کو پکایاجاتاہے۔ یہ ویسا ہی عمل ہے جو ہم چائے کی پتی کے ساتھ کرتے ہوئے پتی کو پھینک دیتے ہیں۔کافی کے دانوں کو بھی پکانے کے بعد پھینک دیا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ان دانوں کا ایسا استعمال بتائیں گے کہ آپ انہیں ضائع نہیں کریں گے۔
آنکھوں کے ہلکوں کے لئے
کافی کو کسی بھی تیل کے ساتھ مکس کرکے اسے آنکھوں کے نیچے لگانے سے ہلکے دور ہوجاتے ہیں۔
خوشبو کے لئے
فریج میں کھانے گرتے رہتے ہیں اور اس کی وجہ سے اس میں سے بو آنے لگتی ہے لیکن اگر آپ بچی ہوئی کافی کو فریج میں رکھ دیں توناگوار بوسے چھٹکارا مل جائے گا۔
بالوں کے لئے
اگر آپ کے بال سیاہ ہیں تو اس میں کافی ملا تیل لگانے سے انہیں توانائی ملے گی اور وہ خوبصورت ہوجائیں گے۔
چیونٹیوں سے چھٹکارا
کافی کی تیز خوشبو چیونٹیوں کو اچھی نہیں لگتی اور وہ اندھی ہوجاتی ہیں اور اس کے نزدیک نہیں آتیں لہذابچی ہوئی کافی کو گھر میں رکھنے سے چیونٹیوں سے بچاجاسکتا ہے۔
پودوں کی نشوونما 
ان میں موجود غذائیت پودوں کے لئے بہت مفید ہوتی ہے لہذااسے پھینکنے کی بجائے پودوں میں ڈالنے سے ان کی نشوونما اچھی ہوگی۔
بلیوں کے لئے 
اگر آپ کو آوارہ بلیوں کی وجہ سے مسئلہ ہوتا ہے تو بچی ہوئی کافی کو کسی کپڑے میں باندھ کر دیواروں پر لٹکادیں، بلیاں گھر میں نہیں آئیں گی۔
مچھروں سے نجات
استعمال شدہ کافی کو کسی جار میں ڈال کر اس پر ڈھکن نہ لگائیں،اب یہ جار جس کمرے میں موجود ہوگا وہاں مچھر نہیں آئیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لیموں، نمک اور سیاہ مرچ کو ملاکر استعمال کرنے سے ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ باربار یہ نسخہ آزمائیں گے نیویارک(نیوزڈیسک) لیموں،نمک اور سیا...