اتوار، 12 فروری، 2017

بھارتی اداکارہ پاکستان کے حق میں شیو سینا کے سامنے ڈٹ گئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے ابزرور ریسرچر فاﺅنڈیشن کے چیئر مین سدندرا کلرکرنی کا منہ کالا کرنے پر بھارتی اداکارہ عرشی خان میدان میں آگئیں ۔انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ میں پاکستان کی حامی ہوں ،اس بات پر کوئی میرا منہ کالا کر کے دکھائے ۔سدندرا کلرکرنی نے خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی ممبئی میں منعقد کرائی جس پر شیو سینا کے کارکنوں نے ان کا منہ کالا کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عرشی خان نے اس معاملے پر شیو سینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا کی جانب سے غلام علی خان کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں ۔آرٹ ،میوزک اور ثقافت کی کوئی حدود نہیں ہوتیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی آپس میں بھائی بھائی ہیں ،دونوں ملکوں کی ثقافت ایک جیسی ہے ۔ایک دوسرے سر لڑنے کے بجائے ہمیں ایک قوم بن کر دنیا پر راج کرنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جانب کے رہنماﺅں کی وجہ سے مسائل پیدا ہو تے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لیموں، نمک اور سیاہ مرچ کو ملاکر استعمال کرنے سے ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ باربار یہ نسخہ آزمائیں گے نیویارک(نیوزڈیسک) لیموں،نمک اور سیا...