![]() |
مکھیوں کی طرح فصلوں کی زرخیزی بڑھانے والا ڈرون |
ٹوکیو:
جاپانی ماہرین نے پھولوں کے زردانے پھیلانے والا کیڑا ڈرون تیار کرلیا ہے جسے دنیا میں تیزی سے کم ہوتی ہوئی مکھیوں کی جگہ استعمال کیا جائے گا۔
ٹوکیو میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینیئروں نے اتفاقاً ایک جیل دریافت کرلیا جو پھولوں کے درمیان لگے نازک زردانوں ( پولن گرینز) کو چپکا سکتا ہے اور دوسری جگہ انہیں چھوڑ سکتا ہے۔ جلد ہی یہ ڈرون مکھیوں کی جگہ استعمال کیے جاسکیں گے کیونکہ مکھیاں پھولوں اور فصلوں کے زردانے (پولن گرین) دور دور پھیلاتی ہیں لیکن ان مکھیوں کی بقا شدید خطرات سے دوچار ہے۔س کے بعد جیل کو ایک چھوٹے ڈرون پر لگایا گیا اور ماہرین نے مکھیوں کی بالوں بھری ٹانگوں کی جگہ ڈرون پر گھوڑے کے بالوں کا گچھا لگایا۔ اس کے بعد جاپانی للی (سوسن) پھولوں پر ڈرون آزمایا گیا تو ڈرون نے ایک پھول سے زردانے اٹھائے اور دوسرے پھول پر ڈالے۔ اس کے بعد پھول کی افزائش اور پھلنے پھولنے کو نوٹ کیا گیا جو بہت حوصلہ افزا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں