پیر، 13 فروری، 2017


ڈی این اے بدل کر زندگی بھر کولیسٹرول سے چھٹکارا ممکن

لندن: 

وہ دن دور نہیں جب صرف ایک انجکشن ہی سے خاص جین بدل کر کسی شخص کو عمر بھر کے لیے مضر کولیسٹرول سے بچا کر اسے جان لیوا امراض سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔
بہت سے لوگ ایک ایسے خاص جین کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو پوری زندگی ان کا مضر کولیسٹرول بڑھنے نہیں دیتا۔ لیکن اب ماہرین نے ایک انجکشن کے ذریعے جانوروں میں اسی جین کو بدل کر اس کا سوئچ آف کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس علاج سے انسانی جسم کے خلیات میں موجود خاص جین ہمیشہ کے لیے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور اس سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں اور کروڑوں افراد کو دل، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول سے ہونے والے امراض سے بچایا جاسکے گا۔
چند روز قبل لندن میں ایک دواساز کمپنی کے سرجن نے بتایا کہ ’’کرسپر‘‘ (CRISPR) نامی تکنیک کے ذریعے ڈی این اے بہ آسانی تبدیل کیا جاسکتا ہے اور اسے انسانوں پر بھی آزمانا ممکن ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لیموں، نمک اور سیاہ مرچ کو ملاکر استعمال کرنے سے ایسا فائدہ ہوگا کہ آپ باربار یہ نسخہ آزمائیں گے نیویارک(نیوزڈیسک) لیموں،نمک اور سیا...